Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

مسجد الحرام میں وہیل چیئر کے لیے مطاف تک خصوصی راستہ

’وہیل چیئر پر حرم آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے پرانے حرم سے سیدھا مطاف تک خصوصی راستہ ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین انتظامیہ نے وہیل چیئر پر طواف کرنے والوں کے لیے خصوصی راستہ کھول دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبد العزیز دروازے سے معذور اور معمر افراد براہ راست مطاف کی زمینی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’وہیل چیئر پر حرم آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے پرانے حرم سے سیدھا مطاف تک خصوصی راستہ ہے‘۔
حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل مسجد الحرام کے تمام حصوں تک زائرین کی آسان رسائی کا انتظام کیا گیا ہے‘۔
’زائرین حرم کے علاوہ انتظامیہ کے افراد اور صفائی کارکن ایک حصے سے دوسرے تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی نگرانی میں زائرین حرم کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے‘۔

شیئر: