Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نطاقات کا نیا نظام 12ذی الحجہ سے نافذ ہوگا

ریاض.... وزیر محنت و سماجی فروغ علی الغفیص نے اعلان کیا ہے کہ 12ذی الحجہ سے ”نطاقات“ پروگرام میں اقتصادی سرگرمیوں کے حوالے سے سعودائزیشن کی نئی شرح مقررکی جائیگی۔ وزارت نے نطاقات کو2 زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے زمرے کے تحت ہر نجی ادارے میں سعودی ملازمین کی تعداد مقرر کی گئی ہے اور دوسرے زمرے کے تحت سعودی ملازمین کو پیش کی جانے والی سہولتیں، ترغیبات ،تنخواہیں اور ملازمتوں کی نوعیت پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ ہر اقتصادی سرگرمی کے حوالے سے سعودائزیشن کی نئی شرح متعین ہوگی۔ مثال کے طور پر ”نطاقات آمنہ“ والے اداروں میں سعودائزیشن کی شرح 65فیصد اور ”نطاقات غیر آمنہ“ والے اداروںمیں سعودائزیشن کی شرح 35فیصد ہوگی۔ آخر الذکر کامقصد سعودیوں کو پیش کی جانے والی ملازمتوں کا معیار بہتر بنانا ہے۔ دریں اثناءفروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) کے ترجمان خالد ابا الخیل نے خبردار کیا ہے کہ ریکروٹنگ کیلئے ”طاقات“ نیشنل گیٹ پر آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ملازمت کے اشتہارات قبول نہیں کئے جائیں گے۔ کسی بھی نجی ادارے کا ایسا اشتہار سعودیوں کی ملازمت کیلئے ناقابل قبول ہوگا جس میں درخواست دہندہ کو معمولی محنتانے اور ناقابل بیان مراعات دینے کی باتیں کی گئی ہونگی۔ یہ ردعمل ان اشتہارات کے جواب میں جاری کیا گیا ہے جو نجی اداروں نے طاقات ویب سائٹ پر دیئے تھے تاکہ وہ آنکھوں میں دھول جھونکنے والے اشتہارات دیکر نئے ویزے جاری کراسکیں اور خانہ پری کیلئے یہ بات ہوجائے کہ انہوں نے اپنے یہاں موجود اسامیاں پر کرنے کیلئے سعودی طلب کئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بعض کمپنیوں نے ملازمت کے لئے طویل تجربے ، ایم ٹیک ، بی ٹیک کی ڈگریاں طلب کی تھیں۔ مکمل ڈیوٹی کی پابندی عائد کی تھی۔ تنخواہیں ریستورانوں کے کارکنان والی پیش کی تھیں۔ بعض اداروں نے مختلف کاموں کیلئے ایسے انجینیئرز طلب کئے تھے جو بی ٹیک ہوں اور انکے پاس 7تا 9برس کا تجربہ ہو۔ تنخواہ 1500سے 3ہزار ریال دی گئی تھی۔ ایک کمپنی نے الیکٹرانک انجینیئر طلب کیا تھا اس سے ایم ٹیک یا اسکے مساوی ڈگری پیش کرنے او ر12سالہ تجربے کی شرط عائد کی تھی۔ تنخواہ 1500تا 3ہزار ریال دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ایک تیسری کمپنی نے مکینیکل انجینیئر کا اشتہار دیا تھا۔ شرط یہ تھی کہ وہ ایم ٹیک ہو، تین برس کا تجربہ رکھتا ہو اور تنخواہ 1500تا 3ہزار ریال ہوگی۔
 

شیئر: