Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اضافی پاسپورٹ منسوخ کرانے پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کروانے کے لیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایمنسٹی فیصلے سے متعلق اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایمنسٹی کے حوالے سے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ میں پیش کرنے کے لیے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزارت داخلہ کو دوہرے پاسپورٹ کی 1629 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔
دوہرے پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم کے لیے درخواست گزاروں کو صرف ایک پاسپورٹ رکھنے کی اجازت ہو گی۔
سکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کروانے کے لیے 90 روز کی مہلت دی جائے گی۔ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا دیئے جائیں گے۔
موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کی سزا کم از کم تین سال کی جیل ہے۔
ایمنسٹی سکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہو گا۔
خیال رہے کہ ماضی میں چھ ایمنسٹی سکیموں کے ذریعے 12 ہزار پاسپورٹ کی کلیئرنس کی جا چکی ہے۔

شیئر: