Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کویت میں ’لاپتہ پاکستانی لڑکی کی طالبان کے ساتھ شامل ہونے کی دھمکی‘

لڑکی کا موبائل ٹریک کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ کویت میں موجود ہے۔ (فوٹو: القبس)
کویت میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی 15 سالہ بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق والد نے کہا ہے کہ ’لاپتہ ہونے کے بعد اس نے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا ہے کہ ’میں طالبان کے ساتھ شامل ہو کر اسرائیل کے خلاف لڑوں گی۔‘
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ خیطان پولیس سٹیشن میں ایک 50 سالہ پاکستانی تارک وطن نے منگل کے روز رپورٹ درج کرائی ہے۔
’اس کا کہنا ہے کہ اس کی 15 سالہ بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے اور گھر سے اس کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ غائب ہوگئے ہیں۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں باپ نے آ کر بتایا ہے کہ اس کی بیٹی نے اس سے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ شامل ہونے جا رہی ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف لڑے گی یا اسرائیل جا کر خود کو دھماکے سے اڑادے گی۔‘
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ لڑکی کا موبائل اور سم ٹریک کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ کویت میں موجود ہے اور بیرون ملک نہیں گئی۔
’کمپیوٹر خصوصی پروگرام سے پتہ چلا ہے کہ لڑکی السالمیہ محلے میں کہیں موجود ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ لڑکی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے، اب وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتی۔
لڑکی کو تلاش کرنے کے لیے خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے جو عنقریب اس کا سراغ لگا لے گی۔
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ’یہ امکان بھی موجود ہے کہ وہ کسی لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی ہے اور اس نے اپنے گھر والوں کو اسی کے کہنے پر دھمکی دی ہو۔‘

شیئر: