Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

طالبان کی حکومت میں پی آئی اے کی کابل کے لیے پہلی کمرشل پرواز

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار  پی آئی اے کی پرواز کابل پہنچی ہے۔ 
پیر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق 45۔9 پر پہنچی۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پی آئی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بنک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا۔

پیر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق 45۔9 پر پہنچی: فوٹو اے ایف پی

بیان کے مطابق  کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی اور اس کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

پی آئی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بنک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا: فوٹو اے ایف پی

 پی ائی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے لیے یہ آپریشن بہت اہم ہے کیونکہ سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ رابطے بحال کیے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے جلد ہم مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 

شیئر: