Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کا او آئی سی کے لیے 20 ملین ریال کا عطیہ

’رقم میں سے ایک حصے سے کورونا ویکسین خریدی جائے گی جو مستحق ممالک کو فراہم ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
 سعودی عرب نے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کو 20 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے کہا ہے کہ ’اسلامی ممالک میں کورونا کے انسداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے عطیہ موصول ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب وبا کے انسداد اور مابعد اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنی بین الاقوامی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
’سعودی عرب کی طرف سے موصول ہونے والا عطیہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے سپرد کر دیا جائے گا‘۔
’اس رقم میں سے ایک حصے سے کورونا ویکسین خریدی جائے گی جو مستحق ممالک کو فراہم ہوگی‘۔

شیئر: