Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 06 اگست ، 2025 | Wednesday , August   06, 2025
بدھ ، 06 اگست ، 2025 | Wednesday , August   06, 2025

صدام کی نواسی نے فیشن ڈیزائنر ایوارڈ جیت لیا

عمان...عراق کے سابق صدر صدام حسین کی نواسی نے تہوار کے موقع پرعمان میں منعقدہ کرد ثقافتی میلے میں بہترین فیشن ڈیزائنر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ میلے کا اہتمام قندیل تنظیم نے کیا تھا۔ اس میں انواع و اقسام کے ملبوسات پیش کئے گئے۔ مختلف طائفوں نے عوامی فنون کا مظاہرہ کیا۔ صدام حسین کی نواسی ”بنان“ ان دنوں دبئی میں سکونت پذیر ہیں۔ انہوں نے بہترین فیشن ڈیزائنر کا ایوارڈ جیتا۔ وہ صدام کی بیٹی رغد صدام کی بیٹی ہیں۔

شیئر: