Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی لڑکی کا بھائی کے ساتھ یوم الوطنی منانے کا منفرد انداز

’دونوں نے یوم الوطنی منانے اور قیادت کا شکریہ ادا کرنے کا انوکھا انداز اختیار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
8 سالہ لڑکی فجر الاحمری پہلی غوطہ خور سعودی لڑکی ہے جس نے سعودی عرب کے یوم الوطنی پر پہلا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس نے یوم الوطنی منانے اور قیادت کا شکریہ ادا کرنے کا انوکھا انداز اختیار کیا ہے۔
8 سالہ فجر اور اس کے بھائی بتال جو 5 سال کی عمر میں پہلا غوطہ خور کا اعزاز حاصل کرچکا ہے نے سعودی پرچم اور شکریہ کے کلمات پر مشتمل بورڈ زیر سمندر لہرایا ہے۔
دونوں نے سعودی عرب میں ہی غوطہ خوری میں مہارت حاصل کی اور ہم عمر افراد کو یہ فن سیکھنے کی دعوت دی ہے۔
تبوک میں مقیم بہن بھائی نے سعودی کوچ نایل العمرانی سے غوطہ خوری سیکھی ہے۔

’بہن اور بھائی دونوں نے سعودی عرب میں ہی غوطہ خوری میں مہارت حاصل کی‘ ( فوٹو: سبق)

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کے لیے بھی غوطہ خوری سکھانے کے کئی ادارے قائم ہیں۔
 

شیئر: