Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی ویمنز فینسنگ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

سعودی عربین ویمنز فینسنگ ٹیم نے الراکہ میں شہزادہ سعود بن جلوی سپورٹس سٹی کے فینسنگ ہال میں تربیتی کیمپ کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز نے سپورٹس جریدے الریاضیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تربیتی کیمپ کا انعقاد دمام میں ہونے والے گولڈ راؤنڈ آف دی سعودی فینسنگ چیمپئن شپ سے پہلے کیا گیا ہے۔
ٹیم کے 30 ارکان مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں جو 17 اور 18 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔
تربیتی سیشن تکنیکی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے کی مشقوں پر مرکوز رہا۔
مملکت میں فینسنگ کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور فیڈریشن نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کوورنا کی  وبا کے دوران سرگرمیوں میں کمی کے باوجود کھیل ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔
سعودی عرب فینسنگ فیڈریشن کے صدر احمد الصبان نے مئی میں عرب نیوز کو بتایا تھا کہ ’ہم رکے نہیں،اس کے برعکس ہم بہت متحرک تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہم باقاعدہ سیزن میں بھی واپس آئے اور ہم نے ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا اور ہمارے لیے آخری شرکت ایشین زون میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفیکیشن تھی۔‘
احمد الصبان نے ملک بھر میں خواتین کھلاڑیوں میں شرکت کے اضافے پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اس پر کام کیا ہے۔ یہ ایک عمدہ اور نفیس کھیل ہے جیسے گھڑ سواری کی سرگرمیاں۔یہ ایک منفردکھیل ہے اور اس میں شرکت بہت اچھی رہی ہے۔

شیئر: