مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ اسلامی سیاحت کادارالحکومت 2017ءکی مجلس استقبالیہ نے اعلان کیا ہے کہ 30مارچ 2017ءجمعرات کو کنگ فہد پارک میں پروگرام شروع ہونگے اور رواں سال کے ہر ہفتے کے آخر میں منعقد ہوا کرینگے۔نغموں کامیلہ جمعرات سے 10دن کیلئے شروع ہوگا۔ اسکے بعد المدینی محلے میں طیبہ میلے کی سرگرمیاں ہر ہفتے کے آخر میں منعقد ہوا کرینگی۔ مسلم دنیا کے منتخب گلوکار شریک ہونگے۔ شرکت کے خواہشمند حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ 0582770116پر رابطہ کرکے اپنی آواز کا نمونہ ارسال کردیں۔ امسال مدینہ منورہ میں بچوں، خواتین اور مرد حضرات کیلئے مختلف سیاحتی اور ثقافتی پروگرام ہورہے ہیں۔ 17نمائشیں ہونگی اور 30نئے منصوبوں کا افتتاح کیا جائیگا۔