Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

دارفور: اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دینے والے لانس نائیک ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ’38 سالہ لانس نائیک عادل جان کا تعلق لکی مروت سے تھا‘ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
مغربی سوڈان کے علاقے دارفور میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی فوج کے لانس نائیک ہلاک ہوگئے ہیں۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’38 سالہ لانس نائیک عادل جان کا تعلق لکی مروت سے تھا۔‘
’لانس نائیک عادل دافور میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ تھے اور وہاں شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد میں معاونت کی فراہمی ان کی ذمہ داری تھی۔‘
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ’اب تک عالمی امن اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دینے والے 161 پاکستانی فوجی اپنی جان قربان کرچکے ہیں۔‘

شیئر: