Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

لائسنس کے بغیر قیمتی پتھروں اور معدنیات کے کاروبار پر سزا

سعودی کابینہ نے قانون میں ترمیم کی ہے۔( فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی کابینہ نے قیمتی پتھروں اور معدنیات کے قانون میں ترمیم کی ہے۔
الاقتصادیہ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ قانون مذکور کی دفعہ دو میں ترمیم کے بموجب قیمتی پتھروں اور معدنیات کے کاروبار کے لیے وزارت تجارت سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ اس کے بغیر کوئی بھی شخص یا ادارہ قیمتی پتھروں اور معدنیات کا کاروبار نہیں کرسکتا۔ 
قانون مذکور کی دفعہ 15 میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس میں لائسنس کے بغیر قیمتی پتھروں اور معدنیات کے کاروبار کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ 6 ماہ تک قید اور 90 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: