Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

قطر کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

قطر کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے کامیاب انخلا کے آپریشنز اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے افغانوں کے لیے انسانی امداد میں توسیع کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور افغانستان کے لوگوں کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے کامیاب انخلاء کے آپریشنز، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

شیئر: