Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مملکت: جمعے کو کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا امکان

جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ ینبع میں متوقع ہے- (فوٹو اخبار 24)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو مملکت کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی- 
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگی جبکہ یہاں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا- 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے شمالی، شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان سے حد نظر متاثر ہوگی- گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ نجران تک پھیل جائے گا- 
قومی مرکز نے  امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعے کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ ینبع اور سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: