Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 20 اگست ، 2025 | Wednesday , August   20, 2025
بدھ ، 20 اگست ، 2025 | Wednesday , August   20, 2025
تازہ ترین

یمن: مارب پر قبضے کی جنگ میں 78 افراد ہلاک

48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
یمن کے سٹراٹیجک شہر مارب پر قبضے کی جنگ میں تقریباً اسی حوثی باغیوں سمیت حکومتی حمایت یافتہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لڑائی میں ساٹھ حوثی باغی بھی مارے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے، جبکہ اٹھارہ حکومتی حمایت یافتہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
عسکری عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر: