Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

مملکت میں 233 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام

0 seconds of 56 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:56
00:56
 
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ مملکت کے مشرقی ساحل کے راستے 233 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔  
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’سعودی نوجوانوں کو نشے کا عادی بنانے کے لیے اس قسم کی مجرمانہ سرگرمیاں ہورہی ہیں۔  محکمہ انسداد منشیات اپنے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا سے بچانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے‘۔

حشیش کی سمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ ’کوسٹ گارڈز کے تعاون سے حشیش کی سمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے تین کا تعلق یمن، دو کا شام اور ایک، ایک کا مصر اور اردن سے ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ گرفتار شدگان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔  
محمد النجیدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’انسداد منشیات کے اہلکار مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے ٹکر لیتے رہیں گے۔ سعودی عرب ہر طرح کی منشیات کے استعمال، لین دین اور سمگلنگ کو جرم قرار دیے ہوئے ہیں‘۔ 

شیئر: