Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی خواتین ٹیم کا کراٹے پریمیئر لیگ میں کانسی کا تمغہ

مملکت کی نمائندگی منال الزید، لاما عبدالعزیز، شہد العمار اور راف بگس نے کی(فوٹو الریاضیہ)
 سعودی عرب کی خواتین کاٹا ٹیم نے قاہرہ میں 2021 کی کراٹے 1 پریمیئر لیگ کے تیسرے راؤنڈ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
عرب نیوز نے عربی سپورٹس جریدے الریاضیہ کے حوالے سے بتایا کہ مصر کے  دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والا یہ پروگرام انٹرنیشنل کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسرے بڑے مقابلے کا حصہ تھا۔
مملکت کی نمائندگی منال الزید، لاما عبدالعزیز، شہد العمار اور راف بگس نے کی جبکہ ٹیکنیکل سٹاف مے جمال کے زیر نگرانی تھا۔
مصر کے وزیر کھیل اشرف صبحی اور انٹرنیشنل کراٹے فیڈریشن کے صدر انتونیو اسپینوس نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو تمغے دیے۔

 

شیئر: