Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جدہ میں التحلیہ انڈر پاس کا نوے فیصد کام مکمل

منصوبے پر 24 کروڑ 3 لاکھ ریال لاگت آرہی ہے( فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے  التحلیہ مدینہ روڈ انڈر پاس کا نوے فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔
اس منصوبے پر 24 کروڑ 3 لاکھ 93 ہزار 735 ریال لاگت آرہی ہے۔ یہ انڈر پاس مدینہ روڈ اور امیر محمد بن عبدالعزیز روڈ (التحلیہ) کے چوراہے پر بنایا جارہا ہے۔ 

انڈر پاس 650 میٹر لمبا اور دو رویہ ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)

انڈر پاس 650 میٹر لمبا اور دو رویہ ہوگا۔ اس کی بدولت مدینہ روڈ کا ٹریفک رواں دواں ہوجائے گا جبکہ امیر محمد بن عبد العزیز (التحلیہ) سے آنے جانے والے سگنل فری ہوجائیں گے۔ 

شیئر: