Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

مشترکہ فوجی مشقوں میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت 21 ملکوں کی شرکت

مصر میں 21 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔ مشقوں میں سعودی عرب، مصر، پاکستان ، برطانیہ ، یونان ، امریکہ ، قبرص ، اردن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر ہونے والی فوجی مشقوں کو ’النجم الساطع 2021 ‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

مشترکہ مشقیں مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر کی جا رہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

فوجی مشقوں کا مقصد برادر اور دوست ممالک کے مابین پیشہ ورانہ عسکری مہارتوں کا تبادلہ اور باہمی طورپرعسکری کارروائیوں اور حکمت عملی کا جائزہ لیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے مہارت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ علاقے اور سمندری امن کو مستحکم بنایا جاسکے۔

فضائیہ کے یونٹس بھی خصوصی طورپرشرکت کررہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

فوجی مشقوں میں فضائیہ کے یونٹس بھی خصوصی طورپرشرکت کررہے ہیں تاکہ عسکری مہارت میں اضافہ کیا جائے اور باہمی پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ کیاجاسکے۔

شیئر: