Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

افغانوں کی مدد کے لیے امارات کا امدادی سامان کابل پہنچ گیا

افغان عوام کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات نے ادویات اور خوراک پر مشتمل امدادی سامان کا ایک طیارہ کابل بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام  کے مطابق اس امداد سے ہزاروں افغان خاندانوں باالخصوص خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ فوری امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجا گیا ہے تاکہ موجودہ حالات میں افغان عوام کو مکمل مدد فراہم کی جائے۔
متحدہ عرب امارات کی مدد کی پالیسی صرف امدادی اشیا کی فراہمی تک محدود نہیں۔
کچھ دن پہلے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات نے ہزاروں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی۔
اس کے علاوہ ان کے بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام مناسب اقدامات اٹھائے۔

شیئر: