Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایمرٹس ایئر نے تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا

کارکنوں کو 12 ستمبر سے دفتروں میں حاضری دینے کا پابند کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ایمرٹس ایئر نے اپنے تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا ہے- 12 ستمبر 2021 سے تمام کارکنان دفاتر سے ڈیوٹی دیں گے- 
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئر نے تحریری طور پر تمام کارکنان کا اس بات کے لیے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران گھروں سے مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی دی-
تمام آپریشن پیشہ ورانہ انداز میں نمٹائے- اب جبکہ وبا کے اثرات محدود ہوگئے ہیں لہذا تمام کارکنان دفاتر واپس آئیں اور گھروں کے  بجائے دفاتر سے اپنے کام  انجام دیں- 
انتظامیہ نے تحریری ہدایت میں یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ بہت جلد وبا فری ماحول میں کام شروع ہوجائے گا- 

شیئر: