Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مسجد الحرام میں نماز کے لیے صف بندی کے خوبصورت مناظر

حرم مکی شریف میں ہر جگہ یہ نظم و ضبط انتہائی خوبصورتی کے ساتھ نظر آتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام میں کل بدھ کو مغرب کی نماز کے لیے زائرین حرم کی صف بندی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں انتہائی منظم اورخوبصورت منظر کی عکاسی کی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکی شریف کے روح پرور اور ایمان افروز ماحول میں زائرین حرم کو منظم کرنے کے لیے انتظامیہ سمیت حرم سیکیورٹی فورس انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ جہاں حرم میں زائرین کو محفوظ، پاک، صاف اور ایمان افروز ماحول فراہم کر رہی ہے وہاں سیکیورٹی فورس بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور زائرین کے مناسک کو آسان بنانے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
حرم مکی شریف سے آنے والی تصاویر ہوں یا ٹی وی سکرین پر حرم کے مناظر ہوں، ہر جگہ یہ نظم و ضبط انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیکھنے والے کو نظر آتا ہے۔
حرم میں کہیں بھی بے ہنگم بھیڑیا دھکم پیل یا افراتفری نظر نہیں آئے گی۔

شیئر: