Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی نائب وزیر دفاع کا رائل سعودی بری فوج کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

نائب وزیر دفاع کا استقبال چیف آف جنرل سٹاف اور زمینی افواج کے کمانڈر نے کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ریاض میں رائل سعودی بری فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ’یہ فورسز ہتھیاروں اور تربیت میں ترقی اور جدت کی اس سطح تک پہنچ چکی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلح افواج کی تمام شاخوں کی جنگی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔‘
ان کا استقبال چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور زمینی افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے کیا۔

شیئر: