Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی عرب کے قومی دن پر عام تعطیل 

سعودی عرب کے قومی دن پر ایک روز کی چھٹی دی جاتی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعرات 23 ستمبر 2021 کو 91 واں یوم الوطنی (قومی دن) منایا جائے گا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے قومی دن پر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تعطیل ہوگی تاکہ قومی دن اپنے اہل و عیال کے ساتھ منا سکیں۔
سعودی عرب میں قانون محنت و تعطیلات کے مطابق سعودی عرب کے قومی دن پر ایک روز کی چھٹی دی جاتی ہے۔ ہر سال  23 ستمبر کو مملکت میں قومی دن منایا جاتا ہے۔ 
اس سال 23 ستمبر جمعرات کو ہے جس کی وجہ سے سرکاری اداروں کے ملازم تین چھٹی منا سکیں گے جمعہ اور سنیچر کو ہفت روزہ چھٹی  ہوگی۔
سرکاری ملازمین اتوار 26 ستمبر 2021 کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔ 

شیئر: