الیکشن کمیشن کے یہاں قومی وومنٹ رجسٹرڈ کرالیا گیا
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں شلمانی قبیلے نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شلمانی قومی موومنٹ کے رہنما محب گل شلمانی نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شلمانی قومی موومنٹ شلمانی قبیلے کی نمائندہ جماعت ہونے کے ساتھ تمام پاکستان کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔شلمانی کمیونٹی کے ہزاروں افراد پورے پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ قیام پاکستان کے وقت بھی ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دیکر ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ملک کی موجودہ سیاست کو دیکھتے ہوے شلمانی قومی موومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ بھی کروایا جا چکا ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں سیاسی میدان میں بھر پور حصہ لیا جائے۔ اب تک 17اضلاع میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا جا چکا ہے ۔ یونین کونسل کی سطح پر کام جاری ہے۔شلمانی قومی موومنٹ یوتھ ونگ کے صدر اشفاق علی شلمانی کا کہنا تھا سیاست کو اگر عبادت سمجھ کر کیا جاے تو ملک میں بہتری آتی ہے۔ ہم ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے کام کریں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر سے سیاسی میدان میں اتر کر لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک میں جاری اہم فیصلوں اور قانون سازی میں حصہ لیا جاے۔ ان کی اصل طاقت نوجوان ہیں جو سیاسی اور انتظامی امور میں پارٹی کا سب سے بڑا اثاثہ ثابت ہونگے ۔ بڑوں کی رہنمائی سے ہم بہتر اور نمایاں کارکردگی دکھا سکیں گے۔