Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

مکہ ریجن سمیت کئی علاقوں میں پیر کو بارش کا امکان

سعودی عرب کے دیگر علاقوں کا موسم مستحکم رہے گا(فائل فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر کو جیزان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نےبیان میں توقع ظاہر کی ہے کہ  پیر کو سعودی عرب کے دیگر علاقوں کا موسم مستحکم رہے گا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  پیر کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت  48 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا۔ 

 

شیئر: