Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

انڈین وزیر دفاع کے الزامات بے بنیاد، مسترد کرتے ہیں: پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ انڈیا جوہر ٹاؤن اور داسو حملوں میں ملوث ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
پاکستان نے انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ انڈیا کی ریاستی دہشت گردی سے متعلق ناقابل تردید ثبوت شیئر کیے ہیں۔
بیان کے مطابق ’انڈیا دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ صرف رواں برس انڈیا نے جوہر ٹاؤن لاہور اور داسو میں چینی اور پاکستانی ورکرز کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایک واضح مسلم اور اقلیت مخالف ایجنڈا ہے اور جھوٹے پروپیگنڈے کی مہم سے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فروری 2019 میں بالاکوٹ میں نام نہاد ’سرجیکل سٹرائیکس‘ سے بھی انڈیا بے نقاب ہوا جو جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں تھا۔
پاکستان نے مضبوط انداز میں انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹیجک توازن کو بحال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امن کی ہماری خواہش کے باوجود پاکستان انڈیا کی کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔‘

شیئر: