Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

وزارت صحت کی کورونا کے حوالے سے اہم بریفنگ اتوار کو

وزارت افرادی قوت کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں پریس کانفرنس اتوار 29 اگست کو منعقد کی جائے گی۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد خالد العبدالعالی مقامی اور عالمی سطح پرکورونا کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ 
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’پریس کانفرنس میں کورونا کے تازہ ترین اعدادو شمار اور وزارت صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کےعلاوہ اہم سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے‘۔ 
مشترکہ پریس کانفرنس میں  وزارت افرادی قوت کے عہدیدار سعود عبداللہ آل حمد بھی شرکت کریں گے جو کورونا کے حوالے سے کام کی جگہ پر اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں  معلومات پیش کریں گے۔  

شیئر: