کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی، 24 گھنٹے میں 321 نئے مریض
کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر چار ہزار141 رہ گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 25 اگست کو بھی کورونا کے 400 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
بدھ کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 321 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 549 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید آٹھ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 505 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر چار ہزار141 رہ گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 83 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 74 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 57 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 32، قصیم ریجن میں 32،عسیر ریجن میں 26، جازان ریجن میں 25، مدینہ ریجن میں 20، نجران ریجن میں 16، تبوک ریجن میں 10، الحدود الشمالیہ میں 8، حائل ریجن میں 8،الجوف ریجن میں 7 اور الباحہ ریجن میں 6 مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 43 ہزار 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 30 ہزار 382 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘