Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

سعودی سفیر سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے پہنچے تو سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی سے مل کر خوشی ہوئی۔

شیئر: