Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

حجاج کے گمشدہ سامان کی معلومات کے لیے ایپلی کیشن

حجاج  اپنے سامان کی تفصیلات ریکارڈ کراسکتے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعوی عرب کے سرکاری ادارے نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے دوران ای لنک کے ذریعے گمشدہ سامان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
مملکت ایک خصوصی ادارہ قائم کیے ہوئے ہے جسے ’ولایہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اپیل اسی ادارے کی جانب سے کی گئی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولایہ کے سربراہ محمد العقلا نے کہا کہ ہماری ویب سائٹ پر ایپلی کیشن استعمال کرکے حجاج  اپنے سامان کی تفصیلات ریکارڈ کراسکتے ہیں اور یہ کام آسانی سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ حجاج کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کی جائے۔ اگر ان کا سامان گم ہوگیا ہو تو اس کی تلاش میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ 
سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ گمشدہ سامان کے حوالے سے 23 اگست 2021 سے دیے گئے لنک  https://wilayah.gov.sa/ar/electronicservices/Pages/default.aspx کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔

شیئر: