Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

دبئی میں منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت

یہ اقدام ریاست میں مالیاتی نظام مزید شفاف بنانے کےلیےکیا گیا ہے( فائل فوٹو ٹوئٹر) 
دبئی میں منی لانڈرنگ کے جرائم کے کیسز کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت قائم کی گئی ہے۔
دبئی کے میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ اقدام ریاست میں مالیاتی نظام  مزید شفاف بنانے کےلیےکیا گیا ہے‘۔ 
امارات الیوم کے مطابق میڈیا سینٹر نے کہا کہ ’خصوصی عدالت کے قیام کا مقصد دبئی اور امارات میں عدالتی نظام کو موثر بنانا ہے اس کی بدولت ریاست میں انصاف کی بنیادیں مضوبط ہوں گی‘۔
خصوصی عدالت کے سے کارروائی تیزی سے انجام دی جائے گی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ خصوصی عدالت کے قیام سے منی لانڈرنگ سمیت  وائٹ کالر کرائم کا انسداد ہوگا۔ انصاف اور خود مختاری اور شفافیت پر مبنی اقدار مضبوط ہوں گی‘۔

شیئر: