Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025

انڈے چرانے والے جنگلی خرگوش

  نارتھ آئرلینڈ ...... ایک مقامی شہری نے اپنے موبائل کیمرے سے ایک جنگلی چور خرگوش کی حرکات کو عکس بند کرکے نیٹ پر جاری کردیا ہے۔ 31سالہ فوٹو گرافر کاکہناہے کہ جنگلی خرگوش بالعموم مرغیوں کے انڈے چرانے کے عادی ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا پر چور خرگوش کی تصویر جاری ہوتے ہی بیحد مقبول ہوگئی ہے۔ اس تصویر سے جس کی وڈیو بھی پارس نے تیار کی ہے ایک ایسا خرگوش نظرآتا ہے جو بیک وقت مرغیوں اور بلیوں سے اپنے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے اور اسی کوشش اور خواہش نے اسے الجھن میں مبتلا کررکھا ہے۔ وہ طے نہیں کرپاتا کہ دوستی کے ہاتھ کس طرف مزید آگے بڑھائے اور کس کی جانب ہاتھ کھینچ لے۔ یہ خرگوش فوٹو گرافر کے والدین کے فارم میں دو سال سے رہ رہا ہے ۔ اس دوران اکثر مرغیوں کے انڈے غائب ہوتے رہے ہیں مگر لوگوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیںدی۔ اب اتنے عرصے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ خرگوش مرغیوں کے انڈے چراتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور اسکی حرکت کو دیکھ کر لوگ مزے بھی لے رہے ہیں اور طرح طرح کے تبصرے بھی کررہے ہیں۔

شیئر: