Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ریاض کے عالمی کتب میلے میں عراق مہمان خصوصی

انٹرنیشنل بک فیئر یکم سے دس اکتوبر تک جاری رہے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اعلان کیا ہے کہ  رواں سال اکتوبر میں ریاض میں منعقد ہونے والے عالمی کتب میلے میں عراق مہمان خصوصی ہوگا۔
یادر ہے کہ اس ایونٹ کا انتظام اور نگرانی سعودی لٹریچر پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کررہا ہے۔ انٹرنیشنل بک فیئر یکم سے دس اکتوبر تک جاری رہے گا۔
وزیٹرز کی تعداد، سیلز کے حجم اور ثقافتی پروگراموں کے تنوع کے لحاظ سے اسے خطے کا سب سے بڑا کتب میلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا کہ ’عراق کا انتخاب دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات اور ثقافت سمیت ترقی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مشترکہ کوششوں کے تحت کیا گیا ہے‘۔
شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے عراقی ثقافت کی گہرائی اور تنوع کی تعریف کی جو اس بک فیئر کو تقویت بخشے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کا بطور مہمان خصوصی انتخاب سعودی عوام اورعراقی دانشوروں کے درمیان باہمی روابط بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

 

شیئر: