Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

بحرین کی افغان شہریوں کو نکالنے کے لیے ایئر پورٹ کے استعمال کی اجازت

قطر اور دبئی کے بعد اب بحرین عارضی قیام کی اجازت دے رہا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بحرین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے اپنے ملک میں ٹرانزٹ یا عارضی قیام کی سہولت کی اجازت دے رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرین نے سنیچر کو علی الصبح یہ بیان جاری کیا ہے۔ بحرین میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ تعینات ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کو قطر میں العدید ایئر بیس پر مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ طالبان کے خوف سے ملک چھوڑنے والے افغان شہریوں کو امریکہ العدید ایئر بیس پہنچا رہا تھا۔
بحرین نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں تمام فریق داخلی صورتحال کو مستحکم کریں گے اور شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کریں گے اور امن و امان برقرار رکھیں گے۔

شیئر: