Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ماریطانیہ کے صدر مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی میں حاضری

نائب گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے خیر مقدم کیا( فوٹو ایس پی اے)
ماریطانیہ کے صدر ولد الشیخ محمد احمد الغزوانی جمعے کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
نائب گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سعود بن خالد الفیصل، ڈائریکٹر مدینہ منورہ پولیس میجر جنرل عبدالرحمن المشھن، مدینہ منورہ میں شاہی پروٹوکول کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم بری اور متعدد شہری اور عسکری عہدیداروں نے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخیر مقدم کیا۔

ماریطانیہ کے صدر نےمسجد نبوی  کی زیارت کی اور نوافل ادا کیے(ففوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ماریطانیہ کے صدر نےمسجد نبوی  کی زیارت کی اور نوافل ادا کیے۔
قبل ازیں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نائب گورنر مکہ شہزادہ بدر بن سلطان، ڈائریکٹر مکہ مکرمہ پولیس صالح الجابری، ڈائریکٹر ایئرپورٹ عصام فواد نور اور مکہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے ڈائریکٹر احمد ظافر نے انہیں مدینہ منورہ کے لیے رخصت کیا۔

شیئر: