Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض میں ڈرائیو ان سینما دوبارہ کھول دیا گیا

سینما روزانہ شام چھ بجے سے صبح  تک کھلا رہے گا۔( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے ومیض الریاض کے تعاون سے ڈرائیو ان سینما دوبارہ کھول دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ومیض الریاض کے تعاون سے میونسپلٹی نے ڈرائیو ان سینما دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں شہری اور مقیم غیر ملکی کھلی فضا میں فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
میونسپلٹی نے  بیان میں کہا  کہ ڈرائیو ان سینما روزانہ شام چھ بجے سے صبح  تک کھلا رہے گا۔
اس مقصد کے لیے دو دیوہیکل سکرینیں لگائی گئی ہیں جبکہ گاڑی میں ساؤنڈ سسٹم کا لنک دیا گیا ہے۔

شیئر: