Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی بحریہ کے کمانڈر کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات 

بحریہ کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)  
سعودی بحریہ کے  کمانڈر فہد الغفیلی سے بدھ کو ریاض میں بحرینی بحریہ کے کمانڈر محمد العسم اور ہمراہ آئے وفد نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق بحریہ کے کمانڈروں نے بحرین اور سعودی بحریہ کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔  

سعودی عرب اور بحرین کے بحری کمانڈروں نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا(فوٹو ایس پی اے)

دونوں ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں نے تجربات کے تبادلے، ٹریننگ اور تعاون کے طور طریقوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا۔ 
سعودی عرب اور بحرین کے بحری کمانڈروں نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

شیئر: