سماجی تقریب میں شریک 45 افراد گرفتار
’تقریب میں شریک ہر شخص پر انفرادی طور پر جرمانہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شمالی حدود پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماجی تقریب میں شرکت کرنے والے 45 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شمالی حدود ریجن پولیس کے ترجمان کرنل متعب الخمیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کو حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘۔
’وہ ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سماجی تقریب میں شریک ہوئے ہیں ‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’ تقریب انتظامیہ اور لوگوں کو جمع ہونے کی دعوت دینے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی‘۔
’علاوہ ازیں تقریب میں شریک ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی جرمانہ عائد ہوا ہے‘۔