Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

معمر افراد کو ویکسین ان کے گھروں پر لگائی جائے گی: وزارت صحت

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 70 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین ان کے گھروں پر لگائی جائے گی۔
یہ فیصلہ معمر افراد کو ویکسین سینٹر جانے کی زحمت سے بچانے اور کورونا کے منفی اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کی خاطر کیا گیا ہے۔ 

گھروں پر ویکسین کی سہولت تربیت یافتہ طبی عملہ فراہم کرے گا (فوٹو: ایس پی اے)

سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بزرگ افراد کو گھروں پر کورونا ویکسین کی سہولت تربیت یافتہ طبی عملہ فراہم کرے گا۔ اس موقع پر تمام حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جائےگا۔ 
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ جو لوگ اپنے بزرگوں کے لیے نئی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ  وزات کے لنک https://www.moh.gov.sa/eServices/Pages/COVID-19-Vaccination-at-Home.aspx... کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔   

 

شیئر: