Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ابوظبی میں شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے سفری ضابطہ کار اپ ڈیٹ

طریقہ کار پر اتوار 15 اگست سےعملدرآمد کیا جائے گا( فائل فوٹو وام)
 ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور مقیم افراد اور بیرون ملک سے ابوظبی آنے والوں کےلیے سفری ضابطہ کار کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
 امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ اس طریقہ کار پر اتوار 15 اگست 2021 سے عملدرآمد کیا جائے گا‘۔
 گرین لسٹ ممالک سے آنے والے ویکسین یافتہ افراد کو ابوظبی آمد پر بغیر قرنطینہ ہوئے لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور پھر یہی ٹیسٹ چھٹے دن دہرانا ہوگا۔
دیگر مقامات سے ابوظبی آنے والوں کو بھی لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانا اور سات دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور چھٹے دن پھر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
یہ پروٹوکول، الحصن ایپ پر ڈاکومنٹڈ ہے اور اس کا اطلاق مکمل ویکسین لگوانے والے اماراتی شہریوں، مقیم افراد اور سیاحوں پر ہوگا۔
گرین لسٹ مقامات سے آنے والے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں، مقیم افراد اور سیاحوں کو ابو ظبی آنے پر بغیر قرنطینہ لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور پھر یہ ٹیسٹ چھٹے اور نویں دن دہرانا ہوگا۔
دیگر مقامات سے آنے والوں کو آمد پر لازمی پی سی آر ٹیسٹ، دس دن قرنطینہ اور نویں دن پھر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ 
علاوہ ازی بوظبی ایمرجنسی، کرائسزاینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کہا ہے کہ 20 اگست سے صرف ان افراد کو ابوظہبی کے بعض عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی جو ویکیسن کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔
 

شیئر: