Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سڈنی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار ڈالر جرمانہ عائد

پولیس حکام کے مطابق گھروں سے نکلنے والوں سے موقع پر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے بڑے شہر سڈنی اور دیگر علاقوں میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے کے بعد حکام نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے جو خلاف ورزی کرنے والے سے موقع پر وصول کیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ ریاست میں جو بھی شہری گھر پر رہنے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے گا اس سے موقع پر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

 

ریاست کی وزیراعظم گلیڈز بریجکلیان نے کہا ہے کہ ’ہمیں اس وقت بدترین صورتحال کا سامنا ہے جو اس سے قبل نیو ساؤتھ ویلز نے نہیں دیکھی۔ اور یہ بھی افسوسناک ہے کہ آسٹریلیا اس وقت مشکل ترین حالات کا شکار ہے۔‘
خیال رہے کہ اس سے قبل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔ 
سڈنی میں مقامی طور پر وائرس کے منتقلی کے ایک دن میں 466 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس دوران چار ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
ریاست میں کورونا کے حالیہ پھیلاؤ کے دوران اب تک 42 اموات ہو چکی ہیں۔
گلیڈز بریجکلیان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے لیکن ستمبر اور اکتوبر بہت سخت ہوں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ایک جنگ کی طرح ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ پچھلے کچھ عرصے سے ہم اس جنگ میں ہیں لیکن اس حد تک کبھی نہ تھے۔

شیئر: