Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جازان، عسیر اور باحہ میں سنیچر کو بارش کا امکان

بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ سنیچر کو جازان، عسیر اور باحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ برقرار رہے گا‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا‘۔ 
بیان میں قومی مرکز نےمزید کہا کہ’ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش ہونے پر جازان اور عسیر میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ بارش کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی ہوگی‘۔ 
قومی مرکز نے کہا کہ ’ سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ الاحسا، حفر الباطن اور بیشہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔ 

شیئر: