ڈی جی خان... ڈیرہ غازی خان میں جھڑپ کے دوران 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کی ہدایت کی تو انہوں نے فائرنگ کردی ۔ رینجرزکی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور زخمی ہوگئے ۔ ایک فرار ہوگیا،2 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔رینجرزذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاوید اورمجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ تیسرا حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ رینجرز اور پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ گزشتہ روز بھی ڈی جی خان میں رینجرزکے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور7 گرفتار کئے گئے تھے۔