امارات میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 18 ہزار ٹیسٹ، ایک ہزار287 نئے کیسز
متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 96 ہزار 906 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے پی)
متحدہ عرب امارات میں بدھ گیارہ اگست کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار287 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 96 ہزار 906 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید 3 لاکھ 18 ہزار 383 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 413 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 74 ہزار 162 ہوگئی‘۔
وزارت نے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 6 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 988 ہوگئی‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے ۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 48 ہزار 318 خوراکیں دی گئی ہیں‘۔
اب تک ویکسین کی ایک کروڑ 72 لاکھ 45 ہزار 815 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔