Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

ڈاکٹر یوسف العثیمین سے جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات   

خطے کے حالات اور متعدد سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بدھ کو جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں خلیجی تعاون کونسل جی سی سی کے  سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے حالات اور متعدد سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
او آئی سی اور جی سی سی سیکریٹری جنرل کی ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں اسلامی تعاون تنظیم اور خلیجی تعاون کونسل کے درمیان شراکت اور تعاون کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: