Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ خالد بن سلمان سے یمن کے صدر کی ملاقات

یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں یمن کے صدرعبد ربہ منصور ہادی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے یمنی صدر کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
 سعودی نائب وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  ہم نے یمن میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
 بحران کے خاتمے جامع سیاسی حل تک رسائی اور یمن میں سیکیورٹی اور استحکام یمنی عوام اور اس کی قانونی حکومت کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت ہے۔

شیئر: