Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیرخارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

خطے میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کا بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔(فائل فوٹو روئٹرز) 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کو ٹیلی فون کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور امریکہ کے مابین سٹریٹجک تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے خطے میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو یوکرین کے ان کے ہم منصب دیمتروکولیوا نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ 
سر کاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور یوکرین دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکجہتی بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: