Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ابھی خریدیں ادائیگی بعد میں کریں ، تمارا مالیاتی ٹیکنالوجی

کمپنی نے اپریل میں ادائیگی پروسیسر کے ذریعے 110 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
تمارا ایک ایسی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو کسی بھی چیز کی خریداری کے لیے ادائیگی  بعد میں کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
یہ بات سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران سعودی عرب میں مستقبل کی جراتمندانہ سرمایہ کاری رپورٹ میں واضح کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تمارا ایک ایسی کمپنی ہے جسے اس سال سٹارٹ اپ  لینے والی کسی بھی سعودی کمپنی میں سب سے زیادہ سرمایہ کی فنڈنگ ​​موصول ہوئی ہے۔
نئی کمپنیوں میں مستقبل کی سرمایہ کاری میں سپشلسٹ ادارے میگنٹ کے شمارے نے یہ رپورٹ جاری کی ہے۔
تمارا سرمایہ کاری کمپنی نے اپریل2021 میں عالمی ادائیگی پروسیسر کے ذریعے 110 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے اور بعد میں اس میں 6 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
دوسرے نمبر پرآنے والی سعودی عرب کی کمپنی سری ہے جو بزنس ٹو بزنس کرنے والی ای کامرس کی ایک بڑی  مارکیٹ  ہے جس نے  روزمرہ ضروریات کے اشیا کے سٹوروں سے استفادہ کیا۔
اس کمپنی نے مئی میں 30.5 ملین ڈالر کما ئے تھے۔ سیریز بی میں سلیکون ویلی کے مقابلے میں سری نے اب مجموعی طور پر37 ملین ڈالر جمع کیے ہیں۔
اس سال تیسرا بہترین مالی اعانت یافتہ ادارہ سعودی سٹارٹ اپ فوڈکس ہے جو ریستوران کے انتظامی نظام میں مہارت رکھتا ہے۔

سعودی ادارہ  سٹارٹ اپ فوڈکس ریستوران کے انتظامی نظام میں مہارت رکھتا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ریاض میں قائم اس کاروبار کو فروری2021 میں پی آئی ایف کی ذیلی کمپنی سنابل انویسٹمنٹس اور ایس ٹی وی کی مشترکہ قیادت میں شروع کیا گیا اس کی سیریز بی کی فنڈنگ میں 20 ملین ڈالر ملے تھے۔
میگنیٹ کی فہرست میں چوتھے نمبر پر الیکٹرانکس اور کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کرنے والا ادارہ عزوم ہے جس نے فروری2021 میں 9.5 ملین ڈالر جمع کیے تھے۔

چوتھے نمبر پر الیکٹرانکس و کمپیوٹر سافٹ ویئربنانے والا ادارہ عزوم ہے۔(فوٹو عصر الجوال)

ایک ڈسٹری بیوشن کمپنی عصرالجوال اور نامعلوم سرمایہ دار نے اے راؤنڈ کمپنی کے لئے مجموعی طور پر10.7 ملین ڈالر کی امداد حاصل کی ہے۔
پانچویں نمبر پر رہنے والا ادارہ لیندو تھا جو فوری انوائس فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔ لیندو نے مارچ2021 میں سرمایہ داروں اور پارٹنرز کے ساتھ 7.2 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔
 
 

شیئر: