گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کورونا کے 1508 نئے کیسز سامنے آئے ہیں- اسی طرح 1463 مریض کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد دو رہی-
اماراتی خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو 1508 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کل تعداد 6 لاکھ 88 ہزار 489 ہوگئی ہے جبکہ صحت پانے والے 1463 افراد کے بعد اب کل تعداد 6 لاکھ 65 ہزار 593 ہوچکی ہے اسی طرح مرنے والے دو افراد کے بعد اب تک اموات کی کل تعداد 1967 ہے-
امارات میں کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں- (فوٹو وام)
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 67 ہزار 804 کورونا کے نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 52 ہزار 837 خوراکیں دی گئیں جس کے بعد کل خوراکوں کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 88 ہزار 539 ہوچکی ہے-